15 جنوری 2015
وقت اشاعت: 10:30
سپریم کورٹ کا جائزہ اجلاس 17 جنوری کو طلب
جیو نیوز - اسلام آباد......سپریم کورٹ نے دہشت گردی، دھماکوں اور عسکریت پسندی سے متعلق مقدمات کا جائزہ لینے کیلئے سترہ جنوری کو اجلاس طلب کرلیا ہے ، سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں ہونے والے اجلاس کی صدارت جسٹس انور ظہیر جمالی کریں گے،اجلاس میں دہشت گردی،بم دھماکوں اور عسکریت پسندی سے متعلق مقدمات کی درجہ بند ی،انہیں تیزی سے نمٹانے، خصوصی عدالتوں کے قیام اور دیگر امور سے متعلق معاملات کا جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس میں انسداد دہشت گردی کی عدالتوں کے ججز ،سیکریٹری داخلہ،سیکریٹری فنانس،پراسیکیوٹر جنرل سندھ اور آئی جی سندھ سمیت دیگر اعلیٰ افسران شریک ہونگے۔