15 جنوری 2015
وقت اشاعت: 15:19
4 ہزار 558 مشتبہ دہشت گردوں کی فہرست جیو نیوز نے حاصل کر لی
جیو نیوز - کراچی.......ملک بھر میں 4ہزار5 سو 58 مشتبہ دہشت گردوں کی فہرست جیو نیوز کو موصول ہو گئی ہے۔ فہرست میں شامل2255 مشتبہ دہشت گردوں کا تعلق خیبر پختونخوا سے ہے۔ 1496مشتبہ دہشت گرد پنجاب سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان دہشت گردوں میں سے 322کا تعلق بلوچستان سے اور صرف 22 کا تعلق سندھ سے ہے۔ اس کے علاوہ اسلام آباد سے 20 اور گلگت بلتستان سے 10افراد فہرست میں شامل ہیں۔