تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 جنوری 2015
وقت اشاعت: 16:55

گستاخانہ خاکوں کیخلاف ارکان اسمبلی کاہاتھوں میں ہاتھ ڈال کراحتجاج، نعرے

جیو نیوز - اسلام آباد..........فرانسیسی میگزین میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف ارکان پارلیمنٹ نے اسلام آباد میں ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر احتجاج کیا، نعرے بھی لگائے۔قومی اسمبلی میں مذمتی قرارداد متفقہ طور پر بھی منظور ہوگئی۔ ارکان اسمبلی کا کہنا ہے کہ ایسی مذموم حرکات سے جان بوجھ کرمسلمانوں کو اشتعال دلایا جا رہا ہے۔ قومی اسمبلی کے اجلاس کے بعد ارکان پارلیمنٹ ہاؤس کے گیٹ پر اکٹھے ہوئےجنہوں نے فرانسیسی اخبار میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف احتجاج کیا،نعرے بھی لگائے۔ ارکان نے کہا کہ فرانسیسی اخبار میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت سوچی سمجھی سازش ہے،جس سے پوری دنیا کے مسلمانوں کی دل آزادی ہوئی۔ ارکان پارلیمنٹ نے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر پارلیمنٹ ہاؤس کے مرکزی گیٹ تک مارچ کیا اور اسلام کی سربلندی اور اتحاد امت مسلمہ کے لئے دعا کے ساتھ احتجاج کا اختتام کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.