15 جنوری 2015
وقت اشاعت: 19:19
آزادی اظہار مذہبی جذبات مجروح کرنے کے لیے نہیں ہو، وزیراعظم
جیو نیوز - اسلام آباد..........وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نےفرانس کے جریدے میں توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہےکہ آزادی اظہار رائے کو کسی بھی برادری کےمذہبی جذبات کو مجروح کرنے کے لئے استعمال نہیں ہونا چاہئے۔ وزیراعظم نوازشریف نے ایک بیان میں کہاہےکہ فرانس کے جریدے میں توہین آمیز خاکوں کی اشاعت قابل مذمت ہے، آزادی ٔاظہار رائے کو کسی بھی کمیونٹی کےمذہبی جذبات کو مجروح کرنے کے لئے استعمال نہیں ہونا چاہئے۔ وزیراعظم نے کہاکہ عالمی برادری کو نفرت اور گستاخی پر مبنی مواد کو چھاپنے کے عمل کی حوصلہ شکنی کرنی چاہئے۔