تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 جنوری 2015
وقت اشاعت: 20:40

امن عالم و دینی مدارس کانفرنس کا فوجی عدالتوں پر تحفظات کا اظہار

جیو نیوز - پشاور .........پشاور میں امن عالم ودینی مدارس کانفرنس نے فوجی عدالتوں کے قیام پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے دینی مدارس کو تحفظ، سانحہ پشاور کی شفاف تحقیقات اور صوبائی حکومت سے سانحہ پشاور پر مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔جمعیت علمائے اسلام ف نے پشاور میں امن عالم اور دینی مدارس کانفرنس کا انعقاد کیا ،جس میں مختلف دینی جماعتوں کے علماء،مدرسین اور دینی مدارس کے مہتممین نے شرکت کی۔ کانفرنس سے خطاب میں مقررین کا کہنا تھا کہ سانحہ آرمی پبلک اسکول کی آڑ میں اصل مجرموں کو تحفظ دینے کے لئے مدارس کے خلاف پروپیگنڈہ شروع کیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.