تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 جنوری 2015
وقت اشاعت: 3:24

لانڈھی فیکٹری کے گودام میں آتشزدگی،2افرادجھلس کر زخمی

جیو نیوز - کراچی .....کراچی کے علاقے لانڈھی میں فیکٹری کے گودام میں آگ لگنے کے باعث 2 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے ہیں۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق لانڈھی کے علاقے فیوچر کالونی میں فیکٹری کے گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس پر فائربریگیڈ کی 2 گاڑیاں روانہ کردی گئیں ،جس سےبر وقت آگ پر قابو پالیا گیا۔ آگ کے باعث 2 مزدور بھی جھلس کر زخمی ہوگئے۔جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.