16 جنوری 2015
وقت اشاعت: 5:49
ملتان دھند، اسکول وین اور ٹرالر میں تصادم ، 2 بچے جاں بحق ، 5 زخمی
جیو نیوز - ملتان.......ملتان میں دھند کے باعث اسکول وین اور ٹرالر میں تصادم کے نتیجے میں 2 بچے جاں بحق اور 5 زخمی ہو گئے ۔ دھند کے باعث یہ حادثہ ملتان کی تحصیل شجاع آباد میں بستی داد کے قریب پیش آیا ۔ جہاں ایک نجی اسکول کی وین اور ٹرالر میں تصادم ہوا اور 2 بچے موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ 5 زخمی بچوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال شجاع آباد منتقل کیا گیا ۔ ڈاکٹرز کے مطابق اسپتال میں آنے والے 2 بچوں 6 سالہ سیف الرحمان اور اقرا کی حالت تشیویشناک تھی جنہیں نشتر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ حادثے میں زخمی ہونے والے اور جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 6 سے 10 سال کے درمیان ہیں ۔