تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 جنوری 2015
وقت اشاعت: 13:6

گستاخانہ خاکوں کے خلاف ملک گیر مظاہرے، احتجاج اور ریلیاں

جیو نیوز - کراچی..........فرانسیسی جریدے میں شائع ہونے والے گستاخانہ خاکوں کے خلاف ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ مختلف مذہبی جماعتوں کی جانب سے ہونے و الے مظاہروں میں شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہورہی ہے۔ نماز جمعہ کے بعد ملک کے مختلف شہروں میں مذہبی جماعتوں کے زیر اہتمام، گستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا اہتمام کیا گیا۔ ان میں جماعت اسلامی، جمعیت علمائے اسلام (ف)، جماعۃ الدعوۃ، مجلس وحدت المسلمین شامل ہیں۔ ان مظاہروں میں شرکاء سے خطاب کرتےہوئے مقررین نے کہا کہ آزادیٔ اظہار کے نام پر کسی کو بھی کسی کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ مقررین نے مطالبہ کیا کہ حکومت پاکستان اس معاملے پر فرانسیسی حکومت سے رابطہ کرکے احتجاج ریکارڈ کرائے۔ فرانسیسی میگزین کی حرکت کے خلاف ہونے والے ملک گیر مظاہروں میں شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، ملتان، نواب شاہ، لاڑکانہ اور دیگر شہروں میں مظاہرے کیے گئے۔ اب بھی کئی شہروں میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.