تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 جنوری 2015
وقت اشاعت: 17:24

پشاور :تجاوزات کیخلاف آپریشن،کرین تلے کچل کر 3افراد جاں بحق

جیو نیوز - پشاور.........پشاور کےگھنٹہ گھرکے علاقے میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران کرین کے نیچے آکر 3افراد کچل کر جاں بحق ہوگئے۔ رات میں مچھلی اور تکہ فروشوں کی تعداد زیادہ ہوتی ہے جب رات کو آپریشن شروع کیا گیا تو کچھ دکان داروں کی جانب سے مزاحمت کی گئی اور وہ کرین کے آگے لیٹ گئے۔ دکانوں کے آگے تجاوزات گرانے والی کرین تلے کچل کر 3افراد جاں بحق ہوگئے۔ واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی پائی جاتی ہے، لوگ مشتعل ہیں اور تجاوزات کے خلاف آپریشن کرنے والی انتظامیہ کے خلاف انہوں نے نعرے بازی کی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.