تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 جنوری 2015
وقت اشاعت: 19:49

پارلیمنٹ کے سامنے شہدائے پشاور کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں

جیو نیوز - اسلام آباد..........دہشت گردوں سےڈرنے کی بجائےان کامقابلہ کریں گے،یہ عہد معاشرے کےتمام طبقات نے پارلیمنٹ ہاؤس کےسامنے کرلیا۔شہدائے پشاور کی یادمیں شمعیں روشن کی گئیں۔ شرکاء کاحکومت سےمطالبہ ہے کہ دہشت گردوں کو نیست و نابود کرنےکےوعدے پورے کیےجائیں۔ میرے ہاتھ میں قلم ہے،میرے ذہن میں اجالا، مجھے کیا دبا سکے گا کوئی ظلمتوں کا پالا۔ جو بچوں کو مارتے ہیں میں ان سے ڈروں گا نہیں بلکہ پڑھوں گا اور ان کا مقابلہ کروں گا۔ پھول سے بچوں نے یہ عزم کر رکھا ہے کہ وہ اپنی طرف اٹھنےوالےہرہاتھ کوشکست دیں گے۔ پشاور کے آرمی پبلک اسکول کے بچوں کےساتھ ظلم وبربریت کوئی بھولا ، نہ ہی بھول پائےگا۔ پارلیمنٹ ہاؤس کےسامنے سانحہ پشاور کی یاد میں نم آنکھوں اور بوجھل دلوں کے ساتھ اس اجتماع میں سول سوسائٹی، سابق اور موجودہ ارکان قومی اسمبلی و سینٹرز، تاجر، شاعر، ادیب، اقلیتی برادری کےارکان، صحافی اوریہ معصوم اورپرعزم بچے شریک ہیں۔ دہشت گردوں کوکبھی معاف نہ کریں گے۔ یہ فیصلہ سبھی نےسنادیا۔ مطالبہ بھی ایک ہے کہ جلد سےجلد دہشت گردی کوجڑ سےاکھاڑپھینکنے کےلیےریاست اورریاست کےتمام ادارے اپناوعدہ پوراکریں۔ اجتماع میں شریک وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کےخلاف جنگ پرکسی قسم کی کوئی تقسیم نہیں۔ سول سوسائٹی کےارکان پرویزرشید کےخطاب کےدوران مسلسل نعرے بازی کرتے رہے اورمولاناعبدالعزیز کی گرفتاری کامطالبہ کیا۔ سول سوسائٹی نے ہرماہ کی 16تاریخ شہداپشاور کے نام کرنےکااعلان کیا۔ سب نے یک زباں ہو کر کہہ دیا کہ اب خاموشی توڑنے کا وقت ہے، قوم کا مستقبل بچانا ہےتوسبھی اٹھ کھڑے ہوں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.