تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 جنوری 2015
وقت اشاعت: 19:49

گستاخانہ خاکے، پشاور میں مذہبی جماعتوں کے احتجاجی جلوس

جیو نیوز - پشاور...........پشاورمیں مذہبی جماعتوں نےفرانس میں شائع ہونے والے گستاخانہ خانوں کے خلاف احتجاجی جلوس نکالے۔وکلاء نے بھی عدالتوں کابائیکاٹ اوراحتجاجی مظاہرہ کیا۔ جماعت اسلامی کے کارکنوں نے گستاخانہ خاکوں کے خلاف مسجد مہابت خان سے احتجاجی ریلی نکالی ۔جلوس کے شرکاء نےتوہین رسالت کے خلاف نعرے بازی کی ۔چوک یادگارمیں جلوس کے شرکاء سے خطاب میں جماعت اسلامی کے رہنماؤںکا کہناتھا کہ پیغمبراسلام کی شان میں گستاخی کی دانستہ کارروائی سے کروڑوں مسلمانوں کواشتعال دلایا گیا ہے اوریہ تیسری عالمی جنگ کااعلان ہے۔انہوں نے عالم اسلام کے سربراہان مملکت کواوآئی سی کااجلاس بلانے اورفرانس کی مصنوعات کابائیکاٹ کرنے کامطالبہ کیا۔ جمعیت علمائےاسلام نےرنگ روڈپراحتجاجی جلوس نکالا۔ موٹروے پر مظاہرین سے خطاب میں جےیوآئی کےرہنماؤں نے فرانس میں مسلمانوں کےجذبات مجروح کرنے کے اقدام کی مذمت کی اورمطالبہ کیا کہ فرانس کے سفیرکوملک بدراورفرانس سے پاکستانی سفیرکوواپس بلایا جائے۔ جماعۃ الدعوہ نےفوارہ چوک صدر سے احتجاجی جلوس نکالا اورپریس کلب کے باہرمظاہرہ کیا۔اہلسنت والجماعت کےکارکنوں نے بھی پشاورپریس کلب کےسامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین نےگستاخ رسول کوسرعام پھانسی دینےاور گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کرنےوالے ممالک کےسفیروں کوملک بدرکرنےکامطالبہ کیا۔پشاورمیں وکلاء نے بھی گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کےخلاف عدالتوں کابائیکاٹ اور مظاہرہ کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.