تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 جنوری 2015
وقت اشاعت: 4:21

آیندہ ہفتےملک میں تیز بارش اور برفباری کا امکان

جیو نیوز - لاہور.......ملک بھر میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوجائے گا ،کیونکہ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آیندہ ہفتے ملک میں تیز بارش اور برفباری کا امکان ہے محکمہ موسمیات کے مطابق مغرب سے بارش اور برفباری کا سبب بننے والی ہوائیں پیر کے روز بلوچستان میں داخل ہوں گی اور ایک روز بعد بالائی علاقوں تک پھیل جائیں گی،،بالائی علاقے جمعہ کے روز تک ان ہواوں کے زیر اثر رہیں گے.جبکہ منگل سے جمعہ کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری کے ساتھ ساتھ بارش بھی ہوسکتی یے ۔بلوچستان ،پنجاب اور سندھ کے شہروں میں بھی بارش کا امکان ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.