17 جنوری 2015
وقت اشاعت: 8:9
پشاور : ناقص سیکورٹی اقدامات پر پولیس پبلک اسکول بند
جیو نیوز - پشاور......پشاور میں ناقص سیکیورٹی اقدامات پر پولیس پبلک اسکول کوغیر معنیہ مدت کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ایس ایس پی آپریشن ڈاکٹر میاں سعید نے بتایا کہ سیکیورٹی کے ناکافی اقدامات کے باعث پولیس پبلک اسکول کو بند کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مکمل سیکیورٹی اقدامات کو یقینی بنانے کے بعد ہی پولیس پبلک اسکول کو کھولا جائے گا۔