17 جنوری 2015
وقت اشاعت: 13:31
وزیراعظم نے ملک میں پیٹرول کی قلت کا نوٹس لے لیا
جیو نیوز - اسلام آباد......... وزیراعظم نوازشریف نے ملک میں پیٹرول کی قلت کا نوٹس لے لیا۔ وزیراعظم نے پٹرول کے بحران کے ذمہ دار4 افسران کو فوری معطل کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق معطل کئے گئے افسران میں سیکرٹری پٹرولیم، ایڈیشنل سیکرٹری پٹرولیم، ڈی جی آئل محمد اعظم اورایم ڈی پی ایس او امجد جنجوعہ شامل ہیں۔