تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 جنوری 2015
وقت اشاعت: 14:52

پشاور میں انسداد تجاوزات آپریشن میں 3 افراد کی ہلاکت پر احتجاج

جیو نیوز - پشاور....... گزشتہ شب پشاورکے گھنٹہ گھرچوک میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران تین افراد کرین تلے آکر مرگئے تھے۔ واقعہ کے خلاف پشاور کی تاجربرادری سراپا احتجاج بن گئی۔ جاں بحق افراد کی نماز جنازہ پشاور کے جی ٹی روڈ پر ادا کی گئی اور ٹریفک کو احتجاجاً بند کردیا گیا۔ گزشتہ شب پشاورکے گھنٹہ گھرمیں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران 3 افراد کرین تلے آکر زندگی کی بازی ہار گئے ۔ مرنے والوں کے لواحقین علی الصبح گھنٹہ گھرمیں جمع ہوئے۔ مظاہرین نے گھنٹہ گھر اور بازارکلاں کو بند کیا اور حکومت مخالف نعرے بازی کرتے رہے۔ مظاہرین نے گھنٹہ گھر چوک سے جاں بحق دکاندار وں کی میتیں اٹھائی اورجی ٹی روڈ کی طرف روانہ ہوئے۔ اشرف روڈ سے گزرتے ہوئے مظاہرین نے تمام دکانیں بند کر وائیں اور جی ٹی روڈ کو ٹریفک کے لئے بند کردیا۔ مظاہرین نے جی ٹی روڈ پر قلعہ بالاحصار کے سامنے جاں بحق افراد کی نماز جنازہ ادا کی جس کے بعد میتیں سپرد خاک کرنے کے لئے آبائی قبرستانوں کی طرف روانہ کردی گئیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.