17 جنوری 2015
وقت اشاعت: 15:40
موجودہ حکمرانوں سےانصاف کی توقع نہیں،بھیک نہیں مانگوں گا:اخترمینگل
جیو نیوز - کوئٹہ......بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں سےانصاف کی توقع نہیں، حکمرانوں سےانصاف کی نہیں بھیک مانگوں گا۔ اخترمینگل کا مزید کہنا ہے کہ بلوچستان کےحالات اب بھی جوں کےتوں ہیں،پہلےبھی مسخ شدہ لاشیں مل رہی تھیں،اب بھی یہ سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے پارٹی کارکنوں سے کہا کہ وہ خودکومزیدسخت حالات کے لیے تیار رکھیں،بلوچستان کےحقوق کے لیے خواتین کارکنوں کوبھی میدان عمل میں نکلنا ہوگا۔