تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 جنوری 2015
وقت اشاعت: 15:40

انصاف کیلئے آخری حد تک جائیں گے، طاہرالقادری

جیو نیوز - لاہور.........پاکستان عوامی تحریک نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے خلاف لاہور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا دیا علامہ طاہر القادری کا کہنا ہےکہ انصاف لینے کے لیے آخری حد تک جائیں گے، میں اور عمران خان اکیلے قوم کی جھولی میں انقلاب نہیں ڈال سکتے انصاف کی فراہمی تک ہم آرام سے نہیں بیٹھیں گے، چاہےجتنا مرضی وقت لگے جنگ جاری رکھیں گے۔ لاہور پریس کلب کے باہر پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے خلاف مظاہرہ کیا جس میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی جنہوں نے ہاتھوں میں پلےکارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔ مظاہرین نے احتجاجی دھرنا بھی دیا جس سے ٹیلی فونک خطاب میں طاہرالقادری کا کہنا تھاکہ دہشت گردی کی جنگ صرف فوج لڑ رہی ہے، حکومت ماڈل ٹاؤن کی طرز کی سو قیامتیں برپا کر دے وہ ہمیں ہمارے مشن سے نہیں روک سکتے۔ طاہر القادری کا کہنا تھاکہ پنجاب حکومت کے جوڈیشل کمیشن نے ذمہ داری شہباز شریف پر عائد کی مگر پھر بھی وزیراعلیٰ نے استعفیٰ نہیں دیا جبکہ اس کی رپورٹ کو بھی چھپایا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ 150بچوں کی شہادت بھی قوم کو باہر نہیں نکال سکی حکمرانوں نے قوم کو بے حس کر دیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.