تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 جنوری 2015
وقت اشاعت: 15:56

وزیر داخلہ کالی بھیڑوں پر نظر رکھیں،آغا حامد موسوی

جیو نیوز - اسلام آباد.........سپریم شیعہ علماء بورڈ کے سرپرست اعلیٰ و تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف قومی سلامتی ایکشن پلان کو ناکام کرنے کیلئے قوتیں میدان میں اتر آئی ہیں،وزیر داخلہ کالی بھیڑوں پر نظر رکھیں، ریاستی شعبوں، منتظمہ عدلیہ مقننہ میں تقسیم پیدا کی جارہی ہے اور فوج کو تنہا کیا جارہا ہے۔حامد موسوی کا یوم الحزن کی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ نچلی انتظامیہ کے اقدامات حکومتی اعلانات سے ہم آہنگ نہیں، نچلی انتظامیہ کالعدم تنظیموں کو کلین چٹ دے رہی ہے جبکہ خانہ پری کیلئے بے گناہوں کی پکڑ دھکڑ کی جارہی ہے۔ ٹی این ایف جے راولپنڈی کے ریجنل صدرعلامہ سیدمطلوب تقی کوکالعدم تنظیم کارہنماء ظاہرکرکے گرفتاری قابل مذمت اورانتظامی نااہلی ہے،جھوٹامقدمہ خارج کرکے رہاکیاجائے،کالعدم کی گئی تنظیموں کی فہرست میں سقم موجود ہیں، وزیر داخلہ انتظامیہ میں موجود کالی بھیڑوں پر نظر رکھیں،اگر عوامی توقعات پوری نہ ہوئیں تو ایسا نہ ہو کہ عوام فوجی عدالتوں کی طرح فوجی حکومتوں کا بھی مطالبہ کرنے لگیں، اگر عدالتیں دہشت گردوں کو’ باعزت‘ بری نہ کرتیں تو فوجی عدالتوں کی ضرورت پیش نہ آتی، صادق آبادراولپنڈی میں فیاض حسین شاہ اورانکے دوساتھیوں کی ٹارگٹ کلنگ ننگی بربریت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا کا کوئی مذہب اپنے بزرگوں و مشاہیر کی شان میں گستاخی کی اجازت نہیں دیتا، اہل مغرب اپنے رویوں پر نظر ثانی کریں، توہین رسالتصلی اللہ علیہ وسلم پرپوپ کا بیان لائق تحسین ہے لیکن افسوس اہل یورپ پوپ سے زیادہ صیہونیت کے پیروکار بن چکے ہیں ،اسلام کی حقانیت یورپ کی کھوکھلی تہذیب کیلئے خطرہ بن چکی ہے اسی لئے جریدے پر حملے کا ڈرامہ رچایا گیا ،میگزین پر حملہ کرنے والے افراد شام میںامریکا و یورپی ملکوں کے خرچے پر لڑی جانے والی جنگ کا بھی حصہ رہے ہیں،فرانسیسی جریدے کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے والے مسلم حکمرانوں کوذات مصطفوی ؐسے بھی اپنی وابستگی کا اظہارکرنا چاہئے تھا،اگر فرانس شاتم رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے 40ملکوں کو جمع کر سکتا ہے تو مسلمان 57ملک کیوں جمع نہیں ہوسکتے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.