تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 جنوری 2015
وقت اشاعت: 17:48

آیندہ ہفتے بالائی علاقوں میں تیز بارش اور برف باری کا امکان

جیو نیوز - پشاور........ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے ملک کے بالائی علاقوں میں تیز بارش اور برف باری کا امکان ہےجس سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا۔ بالائی علاقوں میں برفباری کے بعد موسم مزید سرد ہوگیا ہے،سردی بڑھنے کے ساتھ جلانے کی لکڑی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا ہے ، چائے کے ہوٹلوں اور سوپ کی دکانوں پر شہریوں کا رش ہے۔ قبائلی علاقوں اور خیبر پختونخوا کے شہروں میں گرم کپڑوں کی فروخت بڑھ گئی ہے،چمن ،زیارت، پشین اورخانوزئی سمیت بلوچستان کے شمالی علاقے ایک بار پھر خشک سردی کی لپیٹ میں ہیں ۔ پنجاب اور سندھ کے شہروں میں ٹھنڈی ہوائیں چل رہی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش اور برفباری کا سبب بننے والی ہوائیں پیر کے روز بلوچستان میں داخل ہوں گی اور ایک روز بعد بالائی علاقوں تک پھیل جائیں گی،بالائی علاقے جمعہ تک ان ہواؤں کے زیر اثر رہیں گے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ منگل سے جمعہ کے دوران بالائی علاقوں میں برفباری جبکہ بلوچستان،پنجاب اور سندھ میں بارش کا امکان ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.