تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 جنوری 2015
وقت اشاعت: 18:20

سندھ ریونیو بورڈ کابیوٹی پارلرز،ہوٹلز کے بل پر انعامی اسکیم کا منصوبہ

جیو نیوز - کراچی..........سندھ ریونیو بورڈ نے بیوٹی پارلرز،ریستوران اور ہوٹلز کے بل پر انعامی اسکیم لانے کا منصوبہ بنایا ہے۔چیئرمین سندھ ریونیو بورڈ کا کہنا ہے کہ عوام بیوٹی پارلرز، ریستوران، ہوٹلز پر کھانا کھانے کے بعد پکا بل ضرور لیں، ادارہ مستقبل قریب میں انعامی اسکیم لانے کا ارادہ رکھتا ہے، کسی بھی شہری کو انعام نکلنے کی صورت میں تمام رقم جو بل کی صورت میں کھانا کھانے، بیوٹی پارلر میں دی ہوگی واپس ملے گی۔ اٹھارہویں ترمیم کے بعد صوبوں کوسروسز پر ٹیکس وصول کرنے کی ذمہ داری سونپی گئیں، سندھ میں اس سے متعلق ٹیکس وصول کرنے والے ادارے کا نام سندھ ریونیو بورڈ ہے۔ سندھ میں ریستوران، ہوٹلز، بیوٹی پارلرز، آئی ٹی اور انشورنس سمیت دیگر شعبوں پر خدمات کی مد میں 15فیصد ٹیکس عائد ہے۔ ریستوران، شادی ہال، بیوٹی پارلرز، آٹو اور الیکٹریکل ورکشاپ جن کی آمدنی 36لاکھ روپے جبکہ انٹرنیٹ کی ماہانہ فیس 1500سے زائد ہے جس پر ٹیکس عائد ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.