تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 جنوری 2015
وقت اشاعت: 18:37

پٹرول بحران :ذمہ دار4 افسران معطل، وفاقی وزیرپیٹرولیم کیخلاف کوئی کارروائی نہیں؟

جیو نیوز - اسلام آباد........پیٹرول کے بحران پر وزیر اعظم نواز شریف نے سعودی عرب سے واپسی پر ائیرپورٹ پر ہی ایکشن لیتے ہوئے پیٹرول کے بحران کے ذمہ دار4 افسران کو معطل کرنے کے احکامات جاری کردیئے البتہ وفاقی وزیرپیٹرولیم شاہد خاقان عباسی کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نوازشریف نے سیکریٹری پیٹرولیم عابد سعید، ایڈیشنل سیکریٹری پیٹرولیم نعیم ملک،ڈی جی آئل محمد اعظم اورایم ڈی پی ایس او امجد جنجوعہ کو پیٹرولیم مصنوعات کی قلت پر معطل کردیا۔وزیر اعظم نواز شریف نے ہدایت کی کہ پیڑولیم مصنوعات کی قلت فوری دور کر کے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.