17 جنوری 2015
وقت اشاعت: 18:37
کراچی :فائرنگ کے واقعات میں 3پولیس اہلکارویں سمیت 4 جاں بحق
جیو نیوز - کراچی .......لیاری کے علاقے موسیٰ لین میں نامعلوم ملزمان نے پولیس چوکی پر فائرنگ کردی جس سے40سالہ پولیس کانسٹیبل سعید اور40 سالہ نیاز نامی کانسٹیبل شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی گئی مگر وہ راستے میں ہی دم توڑ گئے۔ دوسری جانب ملیر ہالٹ کے قریب نا معلوم افراد کی فائرنگ سے ٹریفک پولیس اہلکار 42سالہ جاوید علی جاں بحق ہو گیا جبکہ کورنگی سے بھی 50سالہ اقبال زیدی کی لاش ملی ہے جس کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ہے۔