تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 جنوری 2015
وقت اشاعت: 22:7

سندھ حکومت بلدیاتی الیکشن کرانے کیلئے تیار ہے، وزیراعلی

جیو نیوز - ٹنڈو جام .....وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ کا کہنا ہے کہ بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے اسمبلی قانون بنا چکی ہے، اس میں کچھ ترمیم کی ضرورت ہے۔زرعی یونیورسٹی ٹنڈو جام کے 8ویں کانووکیشن سے خطاب میں وزیر اعلی نے کہا کہ سندھ حکومت بلدیاتی الیکشن کرانے کیلئے تیار ہے۔اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں بلدیاتی الیکشن کے قانون میں مجوزہ ترامیم پیش کی جائیں گی ۔وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ گیس سر چارج وفاق لے رہا ہے، جو صوبوں کا حق ہے، این ایف سی ایوارڈ میں جو حصہ سندھ کو ملنا چاہئے تھا اس سے کم مل رہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.