18 جنوری 2015
وقت اشاعت: 0:1
کراچی : فائرنگ سے3 پولیس اہلکاروں سمیت 5 افراد جاں بحق
جیو نیوز - کراچی .....کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں 3 پولیس اہلکاروں سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ پولیس کے مطابق گلبرگ بلاک۔ایل میں نامعلوم افرادکی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا، جس کی شناخت فاروق کے نام سے ہوئی ہے ۔کورنگی سے بھی 50 سالہ اقبال زیدی کی لاش ملی ہے، جسے فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔لیاری کے علاقے موسیٰ لین میں نامعلوم ملزمان نے پولیس چوکی پر فائرنگ کردی، جس سے40سالہ پولیس کانسٹیبل سعید اور40 سالہ نیاز نامی کانسٹیبل شدید زخمی ہوگئے، زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی گئی مگر وہ راستے میں ہی دم توڑ گئے۔دوسری جانب ملیر ہالٹ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ٹریفک پولیس اہلکار 42سالہ جاوید علی جاں بحق ہوگیا۔