18 جنوری 2015
وقت اشاعت: 0:18
چارسدہ جرگہ: فریقین میں فائرنگ،پولیس اہلکار سمیت5افرادجاں بحق
جیو نیوز - چارسدہ .....چارسدہ میں جرگے کے دوران فریقین کے درمیان فائرنگ ہو گئی، جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار سمیت 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔پولیس کے مطابق چارسدہ کے علاقے سردریاب میں 2 فریقوں کے درمیان رشتے کے تنازعے پر جرگہ ہو رہا تھا، جرگے میں دونوں گروپوں میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا، جس کے بعد فریقین نے مشتعل ہو کر اندھادھند فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں جرگے میں شامل پولیس اہلکار سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے، زخمیوں کو علاج کے لئے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا ، جہاں پانچوں زخمی دم توڑ گئے، پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔