18 جنوری 2015
وقت اشاعت: 4:35
ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک ہے
جیو نیوز - لاہور.......ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک ہے۔ پنجاب ، خیبرپختونخوا اور سندھ کے میدانی علاقوں میں دھند چھائی ہوئی ہے۔ ملک بھر میں موسم کی سختی میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ میدانی علاقوں میں یخ بستہ ہواؤں کا راج ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج سب سے کم درجہ حرارت اسکردومیں منفی10ڈگری سینٹی گریڈرکارڈ کیا جارہا ہے ۔ پاراچناراوراستور کا درجہ حرارت منفی 8 ڈگری سینٹی گریڈر ، گوپس منفی7،مالم جبہ اورہنزہ منفی 6 ، دیر اور گلگت منفی 5،کوئٹہ اور کالام منفی 4 ، دروش اور راولاکوٹ میں موسم کی شدت منفی 3 جبکہ چترال کا درجہ حرارت منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈرکارڈ کیا جارہا ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موسم کی شدت آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران برقرار رہے گی۔ میدانی علاقوں میں صبح اور شام کے وقت دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔