تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 جنوری 2015
وقت اشاعت: 5:8

شیخوپورہ میں مکان کی چھت گرگئی، ماں اور2 بچے جاں بحق

جیو نیوز - شیخوپورہ.......شیخوپورہ کے نواحی گاؤں مدوالہ میں بوسیدہ مکان کی چھت گرنے کے باعث ماں اور دو بچے جاں ہو گئے۔ریسکیو زرائع کے مطابق گرنے والی مکان کی چھت بوسیدہ تھی جہاں ایک محنت کش مشتاق نامی شخص کی بیوی اور بچے سو رہے تھے کہ اچانک بوسیدہ مکان کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں 7 سالہ حسنین،9سالہ رمشا اور 40 سالہ والدہ نازیہ جاں بحق ہو گئے جبکہ گھر کا سربراہ مشتاق اس وقت گھر سے باہر تھا۔اہل محلہ نے اپنی مدد آپ کے تحت لاشوں کو ملبے تلے سے نکالا۔اطلاع ملنے پر ریسکیو کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور لاشوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال شیخوپورہ منتقل کر دیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.