تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 جنوری 2015
وقت اشاعت: 8:50

لاہور میں8سالہ بچی سےمبینہ زیادتی کی کوشش،مقدمہ درج

جیو نیوز - لاہور ..........لاہور بادامی باغ ریلوے اسٹیشن کے قریب 2 افراد نے 8سالہ لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا نے کی کوشش۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔ بادامی باغ ریلوے اسٹیشن کے قریب رہائشی فیاض نے الزام لگایا ہے کہ اسکی 8 سالہ بیٹی کو 2افراد ارشد اور سلیم ورغلا کر ایک خالی گھر میں لے گئے جہاں اسے زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی اور شور مچانے پر فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق اسپتال کی میڈیکل لیگل رپورٹ جس میں بچی سے زیادتی کی کوشش ثابت ہوئی ہے۔ اس کے بنا پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور انہیں جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.