18 جنوری 2015
وقت اشاعت: 8:1
پٹرول کا بحران شدت اختیار کرگیا،پیٹرول پمپ بند
جیو نیوز - ملتان ........ملتان میں پٹرول کا بحران شدت اختیار کرتا جارہا ہے۔ پٹرول نہ ہونے کے باعث شہر کی سڑکیں سنسان ہیں۔ ایک پٹرول پمپس پر پٹرول دستیاب ہے وہاں گاڑیوں کی لمبی قطاریں ہیں۔ ملتان میں 3روز سے پٹرول پمپس پر سے پٹرول غائب ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ شہر میں ایک ہی پٹرول پمپ کھلا ہے جس پر موٹر سائیکل سوار کو 50 روپے جبکہ کار سواروں کو 3 سے 4 سو روپے کا پٹرول دیا جارہا ہے جو ان کی ضرورت سے کم ہے۔ چھٹی کے روز بھی پٹرول کے حصول کے لئے صارفین قطاروں میں لگ گئے ہیں۔ صارفین نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ 8 ماہ سے پٹرول کا بحران نظر آرہا تھا لیکن منصوبہ بندی نہ ہونے کے باعث یہ صورتحال پیدا ہوئی ہے۔