18 جنوری 2015
وقت اشاعت: 10:42
وزیر اعظم نواز شریف کاپٹرولیم بحران پرنوٹس ، تحقیقات کا حکم
جیو نیوز - اسلام آباد......وزیر اعظم نواز شریف نےپٹرولیم بحران پر قابو پانے کیلئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو پیر کے روز اسلام آباد طلب کر لیا ہے ۔ وزیراعظم نے وزارت پٹرولیم ، پی ایس او حکام ، اوگرا اور نجی کمپنیوں کیخلاف فوری تحقیقات کا حکم بھی دیدیا ہے ،وزیر اعظم نواز شریف نے ہدایات کی ہیں کہ پٹرولیم بحران کے ذمہ دار ہر فرد کیخلاف کارروائی کی جائے اورعوام کو فوری ریلیف دینے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں ۔ اسی سلسلے میں پیر کے روز وزیر اعظم نواز شریف نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو بھی طلب کر لیا ہے۔ ملاقات میں پی ایس او کی ادائیگیوں کے معاملات کوحل کئے جانے پر بات چیت ہو گی۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم جو بھی ہدایات جاری کریں گے ان پر عمل کیا جائے گا۔