18 جنوری 2015
وقت اشاعت: 15:16
بےبنیادپروپیگنڈےنےعمران کی سیاست کونقصان پہنچایا، سعد رفیق
جیو نیوز - لاہور........ وفاقی وزیر ریلوے سعدرفیق نے کہا ہے کہ بےبنیادپروپیگنڈےنےعمران خان کی سیاست کونقصان پہنچایا، سیاست دانوں کوجیل بھیجنےکی بات عمران خان کی ناپختگی کاکھلاثبوت ہے۔ تحریک انصاف کے دھرنا کنونشن کے بعد پی ٹی آئی کے حوالے سے سعد رفیق کا کہنا تھا کہ باربارکہاکہ تحریک انصاف خیبرپختونخواکی بہتری پرزورلگائے،عمران خان کاخیبرپختونخواپرتوجہ دینےکااعلان ہمارےموقف کی جیت ہے، خیبرپختونخوامیں ذمےداراپوزیشن کاکرداراداکرتےرہیں گے۔