تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 جنوری 2015
وقت اشاعت: 15:48

گستاخانہ خانہ خاکوں سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے، منور حسن

جیو نیوز - کراچی......... سابق امیر جماعت اسلامی سید منور حسن نے کہا ہے کہ گستاخانہ خاکوں کی اشاعت سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں، امریکا کے خلاف کچھ کہنے سے ڈرنا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیم کو جھٹلانے کے مترادف ہے۔ فرانس میں گستاخانہ خاکوں کے اشاعت کے خلاف کراچی میں جماعت اسلامی کے تحت اسلامیہ کالج سے مزار قائد تک احتجاجی ریلی نکالی گئی ۔ ریلی میں عیسائی برادری سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شریک تھے۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سابق امیر جماعت اسلامی سید منور حسن کا کہنا تھا کہ مغرب میں جس طرح گستاخانہ خاکے شائع کرکے مسلمانوں کے جذب کو مجروح کیا جارہا ہے، اس پر امت مسلمہ کے حکمرانوں کو چاہیے کہ اس معاملے پر بات کی جائے، گستاخانہ خاکے مسلم حکمرانوں کے منہ پر طمانچہ ہیں ۔منورحسن کا کہناتھا کہ حکمران اگر مغربی ایجنڈے پر عمل کرتے رہے تو عوام ان کے خلاف کھڑی ہوجائے گی۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ 23 جنوری کو جماعت اسلامی کے تحت ملک بھر میں یوم احتجاج اور 25 جنوری کو کراچی میں ناموس رسالتﷺ مارچ منعقد کیا جائے گا۔ ان کا کہناتھا کہ نواز شریف روزہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر حاضری دے رہے تھے لیکن گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر خاموش رہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.