تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 جنوری 2015
وقت اشاعت: 18:29

کارکن پاکستان بند کرنے کی کال کے لیے تیار رہیں،عمران خان

جیو نیوز - اسلام آباد...... پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کارکنوں کو پاکستان بند کرنے کی کال کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ جن حلقوں کو کھولا گیا وہاں دھاندلی ثابت ہوگئی ۔ فیصل آبا دمیں رانا ثنا اللہ کے کہنے پر پی ٹی آئی کے کارکنوں پر گولیاں چلائی گئیں ، رانا ثنا اللہ اسی سال جیل جائیں گے ۔اسلام آباد میں دھرنا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ سانحہ پشاور کے بعد ان کا دل نہیں مانتا تھا کہ دھرنے کو جاری رکھیں، وہ شہدائے پشاور کے والدین کی مشکلات کم کرنا چاہتے ہیں۔عمران خان نے وزیراعظم نوازشریف پر الزام لگایا کہ انہوں نے پولیس اور بیوروکریسی میں اپنی نون لیگ بنالی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اُن پر کسی اسکرپٹ پر عمل درآمد کا الزام لگایا گیا لیکن 126دن کے دھرنے نے ثابت کردیا کہ عوام ان کے ساتھ ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ دھرنے کے دوران مختلف مقامات پر ان کے کارکنوں پر فائرنگ کی گئی مگر آج تک کسی کو جیل نہ بھیجا گیا ۔انھوں نے ن لیگ کے رہنما رانا ثنا اللہ کو للکارتے ہوئے کہا کہ رانا ثنا سن لو تم اسی سال جیل جاو گے ۔عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے حکومتی کوششوں کی راہ میں رکاوٹ نہیں بنیں گے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.