تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 جنوری 2015
وقت اشاعت: 18:45

جماعت اسلامی پر پابندی کا مطالبہ عوام کے دلوں کی ترجمانی ہے،متحدہ

جیو نیوز - کراچی ......متحدہ قومی موومنٹ شعبہ اطلاعات کے ترجمان نے جماعت اسلامی کے سیکریٹری اطلاعات کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ ملک دشمن جماعت اسلامی پر پابندی کا مطالبہ پاکستان کے محب وطن عوام کے دلوں کی ترجمانی ہے ۔ ایک بیان میں ترجمان نے کہاکہ گزشتہ روز ایم کیوایم کے تحت ہونے والے دنیا کی بدلتی ہوئی صورتحال اوربین المذاہب مکالمے کے اجلاس کے مندوبین اورشرکاء کی جانب سے جماعت اسلامی کے سابق امیر منور حسن کی جانب سے قتال فی سبیل اللہ اور دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں شہید ہونے والے پاک فوج کے فوجی افسران وجوانوں کو ہلاک اور طالبان کے سفاک دہشت گردوں اور بیت اللہ محسود کو شہیدقراردینے کے بیان کا تذکرہ کیا گیا اور جماعت اسلامی پر پابندی کامطالبہ بھی کیا گیا ۔ترجمان نے کہاکہ جماعت اسلامی کا ماضی اور حال ، پاکستان دشمنی سے عبارت ہے۔ ترجمان نے کہا کہ جماعت اسلامی کے تھنڈراسکواڈ نے گزشتہ روز فرانسیسی کونسل خانے پر ہنگامہ آرائی کی اور گولیاں چلائیں جو اس کا تازہ ترین کارنامہ ہے۔شعبہ اطلاعات کے ترجمان نے کہاکہ حال ہی میں جب طالبان دہشت گرد پاکستانی عوام اور فوجیوں کا قتل عام کررہے تھے تو جماعت اسلامی طالبان سے مذاکرات کا مطالبہ بڑے شدو مد سے کرتی رہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.