تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 جنوری 2015
وقت اشاعت: 19:34

تجاوزات کے خلاف آپریشن : امدادی رقم 20 لاکھ تک بڑھا دی گئی

جیو نیوز - پشاور.....وزیراعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے گھنٹہ گھر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران جاں بحق ہونے والے تاجروں کے اہل خانہ کے لئے امدادی رقم 20، 20 لاکھ روپے تک بڑھا دی۔ وزیر اعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے سی ایم ہاوس پشاور میں متاثرہ خاندانوں اور تاجروں کے ساتھ ملاقات کی، جس میں انہوں نے واقعہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کی ورثا کے لئے 20،20 لاکھ روپے اور خاندان کے ایک فرد کے لئے کلاس فور میں ملازمت کا اعلان کیا، جبکہ زخمی ہونے والے ایک دکاندار کے لئے 2 لاکھ روپے دینے کی ہدایت کی ، وزیر اعلی پرویز خٹک نے اس کے ساتھ سانحہ کی جیوڈیشل انکوائری کا حکم بھی دیا، اس موقع پر پرویز خٹک نے تاجربرادری کا تجاوزات کے خاتمے کے لئے تعاون کی پیشکش کا شکرایہ ادا کیا اور کہا کہ آئندہ متعلقہ ایم پی اے تاجر برادری کے ہمراہ تجاوزات ہٹائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.