تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 جنوری 2015
وقت اشاعت: 19:18

توہین آمیر خاکوں کی اشاعت سب سے بڑی دہشت گردی ہے،لیاقت بلوچ

جیو نیوز - لاہور......جماعت اسلامی پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ مذاہب کے درمیان تصادم اورمسلمانوں کی مقدس ترین شخصیات کی بے حرمتی خصوصاً نبی آخر الزمان محمد ﷺ کی توہین پر مبنی خاکوں کی اشاعت سب سے بڑی دہشت گردی ہے۔ جماعت اسلامی کے میڈیا آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق سرگودھا میں ایک تقریب کے بعد صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہاکہ پٹرول کی قلت پر عوام دربدر ہو رہے ہیں ۔ کیا صرف وزارت پیٹرولیم کے ملازمین ہی ذمہ دار ہیں۔ وفاقی حکومت ،کابینہ کی اقتصادی کمیٹی اورحکومتی پالیسی ساز اس نااہلی اور عوام کو تنگ کرنے کے عمل سے بری الذمہ نہیں۔حکومت اپنی نا اہلی اور ناکامی تسلیم کرے ۔عالمی منڈی میں تیل وافر اور سستا مل رہا ہے آئل مافیا اور حکومتی گٹھ جوڑ نے عوام کو برباد کر دیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.