18 جنوری 2015
وقت اشاعت: 19:2
الطاف حسین کے الزامات : ایم کیو ایم پر پابندی لگنی چاہیے،جماعت اسلامی
جیو نیوز - کراچی ......جماعت اسلامی کے سیکریٹری اطلاعات امیر العظیم نے کہا ہےکہ الطاف حسین نے خود ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی پر کئی بار سنگین الزامات لگائے ہیں،ان کی روشنی میں ایم کیو ایم پر پابندی لگنی چاہیے۔جماعت اسلامی کے سیکریٹری اطلاعات امیرالعظیم نےجماعت اسلامی پر پابندی لگانے کے مطالبے پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ الطاف حسین نے خود ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی پر درجنوں بار جس طرح کے سنگین الزامات لگائے ہیں ان حقائق کی روشنی میں تو ایم کیو ایم پر پابندی لگنی چاہئے ،امیر العظیم نے کہاکہ پوری امت اتحاد و اتفاق سے ناموس رسالت ﷺکے تحفظ کیلئے شان رسالت ﷺ ریلیاں نکال رہی ہے ۔