18 جنوری 2015
وقت اشاعت: 20:7
موٹر وے انٹرچینج پر گاڑی سے اسلحہو بارود برآمد، چار افراد گرفتار
جیو نیوز - لاہور......موٹر وے پرکوٹ مومن انٹرچینج کے قریب سکیورٹی اداروں اور پولیس نے مشترکہ کارروائی میں ایک گاڑی سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرکے چار افراد کو گرفتار کیاہے ۔ ذرائع کے مطابق سکیورٹی اداروں اور پولیس نے کوٹ مومن انٹرچینج پر ایک وائٹ رنگ کی گاڑی کو چیک کیاتو گاڑی سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر کے چار افراد کو گرفتارکر لیاگیا ۔گاڑی سے سے برآمد ہونے والے اسلحے میں ایک رپیٹر ،12بور کی ایک رائفل ، 44بور کی ایک سب مشین گن ،3پسٹل برآمد ہوئی ہے ۔گرفتار کیے جانے والوں میں عثمان احمد، مدثر بشیر ،عبداللہ جاوید ،اور حمزہ محمود خان شامل ہیں ۔تمام افراد کو تعلق کوٹ مومن سے کے قریبی چک سے ہے ۔