تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 جنوری 2015
وقت اشاعت: 20:7

کراچی میں پولیس کی مسلسل ٹارگٹ کلنگ افسوسناک ہے،شاہ سید

جیو نیوز - کراچی .....صدر عوامی نیشنل پارٹی سندھ سینٹر شاہی سید نے کراچی شہر میں پولیس اہلکاروں کی مسلسل ٹارگٹ کلنگ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کی غلطیاں ایک طرف مگر ہمیں پولیس کی قربانیوں کو بھی نظر انداز نہیں کرنا چاہیے، اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کی مسلسل ٹارگٹ کلنگ دہشت گردوں کہ خلاف مسلسل کامیابی ہے مگر محکمہ پولیس کرپشن ،سیا سی مداخلت کی وجہ سے پہلے ہی تبا ہی کے دہانے پر ہے ۔ انہوں نے سوال کیا کہ جب پولیس ہی غیر محفوظ ہے تو عام شہریوں کا کیا ہوگا؟

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.