تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 جنوری 2015
وقت اشاعت: 23:23

پاک افغان تعلقات میں پیش رفت ہورہی ہے ، آفتاب احمد خان شیرپاو

جیو نیوز - پشاور..... قومی وطن پارٹی کےسربراہ آفتاب احمد خان شیرپاو کا کہنا ہے کہ پاک افغان تعلقات میں پیش رفت ہورہی ہے ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے قومی ایکشن پلان مرتب کیا جائے۔پشاور میں قومی وطن پارٹی کے مرکزی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں پارٹی سربراہ آفتاب احمد خان شیرپاو کا کہنا تھا کہ حکومت کے لئے اہم فیصلے کرنے کا وقت آگیا ہے، افغانستان میں اشرف غنی حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے پاک افغان تعلقات میں بہتری آرہی ہے۔ ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے قومی ایکشن پلان مرتب کیا جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.