تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 جنوری 2015
وقت اشاعت: 4:17

رواںہفتے ملک میں بارش اور مری میں برفباری کا امکان

جیو نیوز - اسلام آباد.........محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ رواںہفتے ملک میں بارش اور مری میں برفباری کا امکان ہے جس کے باعث سردی میں مزید اضافہ ہوگا محکمہ موسمیات کے مطابق منگل سے جمعہ کے دوران ملک کے بالائی مقامات پر بارش اور برفباری جبکہ بلوچستان ،پنجاب اور سندھ کے چند مقامات پر بارش ہوسکتی ہے،بدھ سے جمعہ کے درمیان مری ،گلیات،پاراچنار ،مالاکنڈ ڈویژن،گلگت بلتستان اور کشمیر میں شدید برفباری کی پیش گوئی کی گئی ہے،دھند کے باعث صبح کے اوقات سیالکوٹ،فیصل آباد اور ملتان ائیر پورٹ کی پروازوں کے اوقات متاثر ہونے کاامکان ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.