19 جنوری 2015
وقت اشاعت: 4:33
کراچی : اورنگی ٹائون میں مبینہ پولیس مقابلہ، زخمی ملزم سمیت دو گرفتار
جیو نیوز - کراچی........کراچی کے علاقے اورنگی ٹائون میں مبینہ پولیس مقابلے میں زخمی ملزم سمیت دو گرفتار کرلئے گئے ۔ پولیس کے مطابق اورنگی ٹائون کے علاقے مومن آباد کی فقیر کالونی میں منشیات فروشوں سے فائرنگ کے تبادلے کے بعد دو ملزمان گرفتار کر لئے گئے۔گرفتار ہونے والوں میں زخمی ملزم بخت اور محمد نبی شامل ہیں۔ملزمان کے قبضے سے ڈیڑھ کلو چرس ،دو ٹی ٹی پسٹل اور رائونڈز برآمد ہوئے ہیں۔