19 جنوری 2015
وقت اشاعت: 8:35
کراچی میں بارش کا امکان
جیو نیوز - کراچی.......محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کوکراچی میں بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارش دینے والا ہوا کاکم دباو ٔبلوچستان کے مغرب میں موجود ہے۔ ہوا کا یہ کم دباو ٔکل دوپہر تک سندھ کے مغربی حصے میں داخل ہوجائے گا۔بارش کے اس سسٹم کے تحت :سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں بارش ہوسکتی ہے،،بارش کہیں ہلکی اور کہیں تیز ہوگی۔