تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 جنوری 2015
وقت اشاعت: 9:26

سندھ کے وزیر خزانہ مراد علی شاہ کو کام سے روکنے کی درخواست مسترد

جیو نیوز - کراچی......الیکشن کمیشن نے سندھ کے وزیر خزانہ مراد علی شاہ کو کام سے روکنے کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ چیف الیکشن کمشنر کہتے ہیں کسی منتخب رکن کو اس کا الیکشن کالعدم ہونے تک کام سے نہیں روکا جا سکتا۔محمود اختر نقوی نے مراد علی شاہ کو نا اہل کرنے کی درخواست الیکشن کمیشن میں دائر کی تھی، مراد علی شاہ کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے دلائل میں کہاکہ مراد علی شاہ نے کینیڈا کی شہریت سال 2013 میں چھوڑ دی تھی۔ چیف الیکشن کمشنر جسٹس سردار رضا نے ریمارکس دئیے کہ سندھ ہائی کورٹ میں مراد علی شاہ کے خلاف دائر درخواست کا فیصلہ آنے کے بعد کمیشن سماعت کرے گا۔کسی منتخب رکن کو اس کا الیکشن کالعدم ہونے تک کام سے نہیں روکا جا سکتا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.