تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 جنوری 2015
وقت اشاعت: 9:25

ملتان میں شہریوں نے تین گائے چوروں کو پکڑ لیا، پٹائی کی

جیو نیوز - ملتان........ملتان میں شہریوں نے تین گائے چوروں کو پکڑ لیا پٹائی کی اور پھر پولیس کے حوالے کر دیا ۔ ملتان کے نواحی علاقہ کریم آباد میں شہریوں نے تین گائے چوروں غلام شبیر ، علی شیر اور عمران کو پکڑ لیا جن سے پسٹل بھی برآمد ہوئی ۔ شہریوں نے چوروں کی پٹائی کی اور گائے کو باندھ کر پولیس کو اطلاع دی ۔ چوروں نے بھی دھنائی ہونے کے بعد گائے کی چوری تسلیم کر لی ۔ تھانہ الپہ کی پولیس موقع پر پنہچی اور پسٹل کو قبضہ میں لے کر چوروں کو پکڑنے سے انکار کر دیا ۔ پولیس کا کہنا تھا کہ وہ چوروں کو گرفتار نہیں کرنا چاہتے تاہم علاقہ کے لوگ مجبور کر رہے ہیں اس لئے چوروں کو اپنے ساتھ تھانے لے جا رہے ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.