تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 جنوری 2015
وقت اشاعت: 9:41

سینیٹ انتخابات کا شیڈول جاری، انتخابات 3 مارچ کوہوں گے

جیو نیوز - اسلام آباد.......سینیٹ انتخابات کا شیڈول جاری کردیا گیاہے۔52 نشستوں پر انتخابات 3 مارچ کو ہوں گے۔سینیٹ کے 52 ارکان 11 مارچ کو اپنی مدت مکمل ہونے پر ریٹائر ہو جائیں گے۔الیکشن کمیشن کے مطابق 12 اور 13فروری کو کاغذات نامزدگی وصول کئے جائیں گے جن کی جانچ پڑتال 16 اور 17 فروری کو کی جائے گی۔کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلوں کی سماعت 20 اور 21 کو کی جائے گی امیدوار 25 فروری تک کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے۔پنجاب اور سندھ کی گیارہ گیارہ نشستوں پر امیدواروں کا انتخاب ہوگا جبکہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا کی باری باری نشستوں پر انتخابات ہوں گے جس کے لئے متعلقہ صوبائی اسمبلیوں کے ارکان ووٹ ڈال سکیں گے۔فاٹا کے 4 سینیٹرز کا انتخاب فاٹا کے ارکان قومی اسمبلی کریں گے جبکہ وفاقی دارلحکومت سے 2 امیدواروں کا انتخاب ارکان قومی اسمبلی کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.