19 جنوری 2015
وقت اشاعت: 11:8
لنک روڈحادثے کی ابتدائی رپورٹ تیار ،وزیر اعلیٰ کو ارسال
جیو نیوز - کراچی......لنک روڈحادثے کی ابتدائی رپورٹ تیار کر لی گئی ہے جس میںبس اورآئل ٹینکر مالکان سمیت 4سرکاری محکموں کو ذمے دار قرار دیا گیا ہے۔ابتدائی رپورٹ ڈی آئی جی ٹریفک ،ڈاکٹر امیر شیخ کی سربراہی میں کمیٹی نے تیار کی جووزیراعلی ٰ اورآئی جی سندھ کو بھجوادی گئی ہے۔