19 جنوری 2015
وقت اشاعت: 15:42
باجوڑ ایجنسی:دورانِ کارروائی 7دہشت گرد ہلاک،3 سیکیورٹی اہلکار شہید
جیو نیوز - باجوڑ ایجنسی ..........باجوڑ ایجنسی کی تحصیل سلارزئی میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ میں 7دہشت گرد ہلاک جبکہ ایک کیپٹن سمیت 3سیکیورٹی اہلکار شہید اور دو زخمی ہوگئے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق تحصیل سلارزئی کے علاقے بانڈہ میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ ہوئی، جس میں 7دہشت گرد مارے گئے۔ جھڑپ میں کیپٹن اسلام، نائب صوبےدار شاہ زمان اور ایک سپاہی شاہد شہید ہوگئے جبکہ دو اہلکار نیک عمل اور آفتاب زخمی ہوگئے۔ علاقے میں سیکیورٹی فورسز کے سرچ آپریشن کے دوران 25مشکوک افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔