19 جنوری 2015
وقت اشاعت: 15:42
پٹرول بحران حیران کن ہے،حقائق سامنے لائے جائیں:مولانا فضل الرحمان
جیو نیوز - لاہور.........جمعیت علما اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پٹرول کابحران حیران کن ہے،حقائق قوم کے سامنے لائے جائیں،حکومت پٹرول بحران ختم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرے تاکہ ملک نئے بحران سے نجات پاسکے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ فرانس میں توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کا اعلان مسلمانوں کے جذبات سے کھیلنے کے مترادف ہے۔