تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 جنوری 2015
وقت اشاعت: 17:19

لاہور: پٹرول کی قلت کا ساتواں روز، عوام کی خواری بڑھ گئی

جیو نیوز - لاہور..........لاہور سمیت پنجاب بھر میں جاری پٹرول کی قلت کو ساتواں روز ہوگیا۔ ٹرینوں پر سفر کرنے والے مسافر ریلوے اسٹیشن جانے کے لئے خوار ہو گئے۔ رکشا اور ٹیکسی والے منہ مانگے دام وصول کر رہے ہیں،بجلی اور گیس کا بحران پہلے ہی عوام کے لئے دردسر بنا ہے، رہی سہر کسر پٹرول کی قلت نے نکال دی۔ شہری منزل پر پہنچنے کے لئے پریشان، موٹرسائیکل اور گاڑیوں کی ٹنکیاں خالی۔ ٹرینوں کے ذریعے لاہور ریلوے اسٹیشن پہنچنے والے مسافروں کو ان کے رشتہ دار لینے نہ جا سکے، جائیں کیسے رشتہ دار تو پٹرول کی لائنوں میں لگے ہیں۔ رکشا اور ٹیکسی کے مہنگے کرایوں کے باعث لوگ کئی گھنٹے اسٹیشن پر ہی بیٹھے رہے۔ مسافروں کا کہنا تھا کہ شہری کئی روز سے ذہنی اذیت کے شکار ہیں، حکومت کو چاہئے کہ وہ پٹرول کی فراہمی کے لئے فوری اقدامات کرے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.